ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اس بار یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک نہیں 10مہمان خصوصی ہوں گے:مودی

اس بار یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک نہیں 10مہمان خصوصی ہوں گے:مودی

Sun, 31 Dec 2017 23:29:09    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے سال کے آخری ’من کی بات‘پروگرام میں بتایا کہ آئندہ یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام دس آسیان ممالک کے رہنما مہمان خصوصی کے طور پر حصہ لیں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ میرے پیارے ہم وطنوں، 26جنوری ہمارے لئے ایک تاریخی تہوار ہے، لیکن اس سال 26جنوری 2018 کا دن، خاص طور پر یاد رکھا جائے گا۔اس سال جشن یوم جمہوریہ کے لئے تمام دس آسیان ممالک کے رہنما مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان آئیں گے۔مودی نے کہاکہ یوم جمہوریہ پر اس بار ایک کے بجائے دس مہمان خصوصی ہوں گے۔ایسا ہندوستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔ 2017 آسیان کے ملک اور ہندوستان دونوں کے لئے خاص رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسیان نے 2017 میں اپنے 50 سال پورے کئے اور 2017 میں ہی آسیان کے ساتھ ہندوستان کی شراکت کے 25 سال بھی پورے ہوئے ہیں۔26 جنوری کو دنیا کے 10ممالک کے ان عظیم رہنماؤں کا ایک ساتھ شریک ہونا تمام ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے۔


Share: